ریال میڈرڈ نے ٹرانسفر پر پابندی کی تردید کردی

ہفتہ 2 مئی 2015 12:53

ریال میڈرڈ نے ٹرانسفر پر پابندی کی تردید کردی

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 مئی۔2015ء) یورپین چیمپئن ریال میڈرڈ نے تردید کی ہے کہ ا ن سمیت ایتھلیٹکو میڈرڈ پر نئے کھلاڑیوں کا اندراج کرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کلب حکام کا کہنا ہے کہ تمام اطلاعات قطعی بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریال میڈرڈ فیفاقوانین کوہمیشہ مد نظر رکھتے ہوئے اس معاملے میں بہت زیادہ محتاط ہے ۔ واضح رہے کہ اسپینش میڈیا نے بتایا تھا کہ دونوں کلبوں پر چھوٹے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدوں میں بے ضابطگیوں کے باعث ٹرانسفرز پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔