ٹورآف ترکی سائیکل ریس کا چھٹامرحلہ پیلو بلباوٴ نے جیت لیا

ہفتہ 2 مئی 2015 14:37

ٹورآف ترکی سائیکل ریس کا چھٹامرحلہ پیلو بلباوٴ نے جیت لیا

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) ٹورآف ترکی سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ اسپین کے پیلو بلباؤ نے جیت لیا، کروشیا کے ڈیوراسک کو مجموعی برتری حاصل ہے، ڈینیزلی سے سیلک تک ٹورآف ترکی سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ ایک سوچوراسی کلومیٹرپر محیط تھا،پہاڑی راستے کی اونچی نیچی سڑکیں، رائیڈرز کے لیے کسی امتحان سے کم نہ تھی،اسپین کے پیلو بلبائہونے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے، اڑتیس منٹس اور چھیالیس سکینڈز میں طے کرتے ہوئے مرحلہ اپنے نام کیا،چھٹے مرحلے کے اختتام پر کروشیا کے کرسٹیجان ڈیوراسک کو اکیس سیکنڈز کے فرق کے ساتھ ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :