باجوڑ ایجنسی:سابق رکن اسمبلی کےقافلے کے قریب دھماکہ

ہفتہ 2 مئی 2015 15:06

باجوڑ ایجنسی:سابق رکن اسمبلی کےقافلے کے قریب دھماکہ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی2015ء) باجوڑ ایجنسی میں پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا۔ سابق ایم این اے دھماکے میں محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

اخونزادہ چٹان کا قافلہ تحصیل خار سے گذر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے قافلے میں موجود گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا، اخونزادہ چٹان محفوظ رہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بارودی مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :