سکھر ًشکارپورکے مکین کاباپ اور بیٹے کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سر میں مٹی ڈال کر احتجاج

ہفتہ 2 مئی 2015 20:49

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء ) سکھر میں شکارپورکے مکین کاباپ اور بیٹے کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سر میں مٹی ڈال کر احتجاج، صدر ، وزیر اعظم اور آرمی چیف تک کو درخواستیں دی ہیں مگر اس وقت تک کچھ نہیں ہوا ، مٹی اپنی قسمت پر ڈال رہا ہوں کہ مجھے انصاف تک نہیں مل رہا ، غلام مصطفے ٰ بجا رانی تفصیل کے مطابق شکا رپور کے مکین بجا رانی برادری کے ایک شخص غلام مصطفےٰ بجا رانی سکھر پریس کلب کے سامنے انصاف کے لیے احتجاج کر تے ہو ئے اپنے سر پر مٹی ڈالی اور بتا یا کہ ملزمان نے اس کے باپ عبد البا ری اور بیٹے راشد کے قتل کو کئی ماہ ہو نے والے ہیں مگر اس وقت تک ان کے قاتل گرفتار نہیں ہو سکے ہیں شکا رپور پو لیس ان کو گرفتار کر نے کے بجا ئے الٹا ان کا ساتھ دے رہی ہے ملزمان پو لیس کو کئی سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں اور ان کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر انعام تک ہے مگر ان کو گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے میں انصاف کے لیے کراچی پریس کلب کے سامنے بھی احتجاج کرچکا ہوں صدر وزیر اعظم اور یہاں تک کے ڈی جی رینجرز اور آرمی چیف تک کو انصاف کے لیے درخواستین دے چکا ہوں مگر کوئی انصاف دینے وا لا ہی نہیں ہے اب کیا کرتا اپنے سر میں مٹی ڈال رہا ہوں کہ میری ایسی قسمت ہے کہمیرے باپ اور بیٹے کے قاتلوں تک کو گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے اس کا کہنا تھا کہ اگر اسے اب انصاف نہ ملا تو وہ پریس کلب کے سامنے ہی خود پر تیل چھڑک کر خود سوزی کریں گے۔