لاہور میں پٹرولنگ کیلئے دو نئی فورسز ڈولفن اور پیرو بنانے کا فیصلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 2 مئی 2015 21:07

لاہور میں پٹرولنگ کیلئے دو نئی فورسز ڈولفن اور پیرو بنانے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مئی۔2015ء) پٹرولنگ نظام میں بہتری اور جرائم کی شرح میں کمی کے لئے لاہور پولیس میں دو نئی فورسز ڈولفن اور پیرو بنائی جا رہی ہیں جن پر پانچ ارب روپے خرچ ہوں گے۔لاہور میں پو لیس کے پٹرولنگ نظام میں بہتری اور جرائم کی شرح میں کمی کیلئے مجاہد سکواڈ ، ٹائیگر سکواڈ اور ایلیٹ فورس بنائی گئی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ٹائیگر سکواڈ ختم ہو گیا۔

مجاہد سکواڈ فنڈز کی کمی کے باعث غیر فعال ہو گیا جبکہ ایلیٹ فورس وی وی آئی پی کلچر کی نظر ہو گئی۔

(جاری ہے)

اب لاہور پولیس کے تحت ڈولفن اور پیرو کے نام سے دو نئی فورسز تشکیل دیں جا رہی ہیں جن پر 5 ارب سے زائد کا خرچ آئے گا۔ عوام کہتے ہیں کہ انہیں نت نئے ناموں اور بھاری اخراجات کے بجائے صرف نتائج سے غرض ہے ۔ پولیس حکام ان فورسز کے قیام کے بعد پولیسنگ میں بہتری کی توقع رکھتے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ان فورسز کے آنے کے بعد پٹرولنگ کا نطام بہتر ہو گا اور پولیس کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا۔ قانونی ماہرین کا ماننا ہے کہ بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ اگر پولیس کے نظام میں تبدیلی کے مثبت اقدمات کئے جاتے رہے تو محکمے میں سیاسی مداخلت اور عوام سے ناروا سلوک جیسی شکایات کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :