انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کا اجلاس

پولیس تعاون کرے تو مقدمات کی سماعت مزید تیز ہوسکتی ہے۔ اے ٹی سی ججز

ہفتہ 2 مئی 2015 22:55

انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کا اجلاس

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججز کا سپریم کورٹ کے جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ کے علاوہ ممبر انسپیکشن ٹیم عبداﷲ چنا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ٹی سی ججز نے شکایت کی کہ پولیس افسران عدالتوں میں آتے ہیں، نہ گواہوں کو بر وقت پیش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی سیکیورٹی برھائی جائے،ملزمان کو صبح ساڑھے 8 بجے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ اے ٹی سی ججز کا کہنا تھا کہ پولیس تعاون کرے تو مقدمات کی سماعت مزید تیز ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :