کھلنا ٹیسٹ میں بیٹنگ کا نیا ریکارڈ بن گیا

اتوار 3 مئی 2015 09:13

کھلنا ٹیسٹ میں بیٹنگ کا نیا ریکارڈ بن گیا

کھلنا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 مئی ۔2015ء ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے ڈبل سنچریاں بنا کر ایک منفرد ریکارڈ بنا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے جانے والے کھلنا ٹیسٹ میں جہاں رنز کے انبار لگے وہیں کئی ریکارڈز بھی بنے ، ان میں سے ایک منفرد ریکارڈ یہ ہے کہ ٹیسٹ کی تاریخ میں پہلی بار دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے ڈبل سنچریاں بنائیں ۔

پاکستان کے محمد حفیظ پہلی اننگز میں 224 رنز بنائے جب کہ بنگلادیشی اوپنر تمیم اقبال نے دوسری اننگز میں 206 رنز بناکر نیا ریکارڈ قائم کردیا ،وہ بنگلادیش کی جانب سے ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے بیٹسمین بھی بن گئے ،ان سے قبل مشفق الرحیم نے ٹیسٹ میچز میں بنگلادیش کی جانب سے پہلی ڈبل سنچری بنائی تھی۔