آئی پی ایل :بنگلورنے کلکتہ کو قابو کرلیا ، چنائی کو حیدر آباد نے پچھاڑ دیا

اتوار 3 مئی 2015 11:23

آئی پی ایل :بنگلورنے کلکتہ کو قابو کرلیا ، چنائی کو حیدر آباد نے پچھاڑ ..

بنگلور،حیدرآباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 مئی ۔2015ء ) آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور نے کلکتہ نائٹ رائیڈ رز کو ڈی ایل میتھڈ کے تحت 7وکٹوں سے قابو کرلیا جبکہ سن رائزرز حیدرآباد نے چنئی سپرکنگز کو 22رنز سے شکست دیدی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلاگیا پہلا میچ بارش کے باعث 10،10اوورز تک محدود کردیاگیا،کلکتہ نے 4وکٹوں پر 111رنز بنائے ۔ جواب میں بنگلور نے آخری اوور کی چوتھی گیند پر 3وکٹوں کے نقصان پر 115رنز بنا کر میچ جیت لیا ۔دوسرے میچ میں حیدرآباد نے 7وکٹوں پر 192رنز بنائے ۔ جواب میں چنائی کی ٹیم 6وکٹوں پر 170رنز بناسکی ۔