اولمپک کونسل آف ایشیا سپورٹس ایڈمنسٹریشن کورس برائے مینز اینڈ ویمنز 23 مئی شروع ہو گا

اتوار 3 مئی 2015 11:48

اولمپک کونسل آف ایشیا سپورٹس ایڈمنسٹریشن کورس برائے مینز اینڈ ویمنز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء)اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) سپورٹس ایڈمنسٹریشن کورس برائے مینز اینڈ ویمنز 23 سے 30 مئی تک کراچی میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت نے بتایا کہ او سی اے نے کورس کیلئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو مختص کیا اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر (ر) لیفٹینینٹ جنرل سید عارف حسن نے اسے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی نگرانی میں اسے کراچی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کورس 23 سے 30 مئی تک منعقد ہو گا۔ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن سے الحاق شدہ تمام صوبائی تعلیمی ادارے کورس کیلئے اپنے وفود کو نامزد کر سکتے ہیں۔ کورس میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 اپریل ہے۔