دادو‘ باراتیوں کی بس پر بجلی کے تار گرنے سے 6 خواتین اور 2 بچوں سمیت8 افراد جاں بحق‘25 زخمی

اتوار 3 مئی 2015 12:11

دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) دادو میں باراتیوں کی بس پر بجلی کے تار گر گئے جس کے نتیجہ میں 8 مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ 25مسافر زخمی ہو گئے ۔ مرنے والوں میں 6خواتین اور 2بچے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق دادو کے علاقے خیر پور ناتھن میں باراتیوں سے بھری بس جا رہی تھی کہ بجلی کے تار بس پر آ گرے جس کے نتیجہ میں بس میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے باراتیوں کی بس میں موجود 8باراتی جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں 6خواتین اور 2 بچے شال ہیں جب کہ متعدد مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ لوگوں نے بس سے چھلانگیں لگا کر جان بچانے کی کوشش کی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں اور بس میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :