کراچی،اتحاد ٹاوٴن میں کارروائی،کالعدم تنظیم کے4دہشتگرد ہلاک‘اسلحہ برآمد

چھاپہ تحریک طالبان سواتی گروپ کے سربراہ کی گرفتاری کے لیے مارا گیا تھا،دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ،ترجمان پولیس

اتوار 3 مئی 2015 12:13

کراچی،اتحاد ٹاوٴن میں کارروائی،کالعدم تنظیم کے4دہشتگرد ہلاک‘اسلحہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء ) کراچی کے علاقے اتحاد ٹاوٴن میں خفیہ اطلاع پر کاوٴنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران زخمی ہونیوالے کالعدم تنظیم کے چاروں دہشتگرد دم توڑ گئے،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا۔کراچی میں اچانک دہشتگردوں کی منظم کارروائیوں اور دو دن میں دو بار پولیس پر دو بڑے حملوں کے بعد شہر میں کام کرنیوالے کاوٴنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کو خفیہ اطلاعات ملی تھیں کہ اتحاد ٹاوٴن میں دہشتگرد موجود ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سی ٹی ڈی نے آپریشن شروع تو ملزمان مزاحمت شروع کردی۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد چار دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار ہوئے تاہم ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی چاروں دم توڑ گئے۔سی ٹی ڈی نے تصدیق کی ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ۔پولیس ترجمان کے مطابق چھاپہ کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ کے سربراہ کی گرفتاری کے لیے مارا گیا تھا۔ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :