بلجیئم : اینڈورنس کار ریس چیمپئن شپ کا ٹائٹل آڈی کے نام

اتوار 3 مئی 2015 12:42

بلجیئم : اینڈورنس کار ریس چیمپئن شپ کا ٹائٹل آڈی کے نام

برسلز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 مئی ۔2015ء ) بلجیئم میں ہونے والی اینڈورنس ریس چیمپئن شپ کا ٹائٹل آڈی نے جیت لیا۔ تیرہ سیکنڈ کے فرق سے ملنے والے ٹائٹل نے مقابلے کو سنسنی خیز بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلجیئم کے خوبصورت ٹریک پر ریس کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں دنیا بھر کی کار ٹیموں نے شرکت کی۔ ریس میں ڈرائیورز نے خوب مہارتیں دکھائیں۔ چھ گھنٹے کے سخت مقابلے اور تھکا دینے والے انداز نے آخر کار آڈی کو فتح دلا دی۔ صرف تیرہ سیکنڈ کے فرق سے ملنے والے ٹائٹل نے مقابلے کو سنسنی خیز بنا دیا۔ ایونٹ سے ڈرائیور ہی نہیں بلکہ پرستار بھی خوب محظوظ ہوئے۔