خلیجی ریاستیں ایران سے ایٹمی معاہدے کی مشروط حمایت پرتیار ہوگئیں، امریکی اخبار کا دعویٰ

اتوار 3 مئی 2015 13:39

خلیجی ریاستیں ایران سے ایٹمی معاہدے کی مشروط حمایت پرتیار ہوگئیں، ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء ) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ریاستیں ایران سے ایٹمی معاہدے کی مشروط حمایت پرتیار ہوگئی ہیں، سعودی عرب سمیت دیگرخلیجی ممالک کے رہنما 13 مئی کوامریکی صدر اوباما سے ملاقات کرینگے۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک امریکا سے ہتھیار خریدنا چاہتے ہیں، ہتھیارکی فراہم پر معاہدے کی حمایت کی جاسکتی ہے۔

خلیجی ممالک کا موقف ہے کہ حمایت کے عوض سلامتی کی بھی یقین دہانی کرائی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار نے لکھا کہ سعودی عرب سمیت دیگرخلیجی ممالک کے رہنما13 مئی کوامریکی صدر اوباما سے ملاقات کرینگے۔ ملاقات میں خلیجی ممالک کی جانب سے فائٹرطیارے، ایف35اورمیزائل فراہم کرنیکی درخواست کی جائیگی جبکہ امریکااورخلیجی ریاستوں سینئیدفاعی معاہدوں کیلیے بھی زوردیاجائیگا۔ ملاقات میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر سمیت چھ خلیجی ممالک کے نمائندے شرکت کرینگے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی آٹھ مئی کوپیرس میں خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کرینگے۔

متعلقہ عنوان :