سعودی عرب میں یمن کی تمام سیاسی طاقتوں کی کانفرنس مئی کے وسط میں منعقد ہوگی

حوثیوں کے خلاف یمن میں عربی ملکوں کے زمینی آپریشن کی ضرورت ہے وزیر ٹرانسپورٹ

اتوار 3 مئی 2015 14:10

سعودی عرب میں یمن کی تمام سیاسی طاقتوں کی کانفرنس مئی کے وسط میں منعقد ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں یمن کی تمام سیاسی طاقتوں کی کانفرنس مئی کے وسط میں منعقد ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ بدر محمد باسلمہ نے بتایا کہ کانفرنس میں سابق صدر علی عبد اللہ صالح اور حوثیوں کے علاوہ ملک کی ساری سیاسی طاقتیں شرکت کریں گی ۔انہوں نے وضاحت کی کہ کانفرنس میں یمن کی سیاسی طاقتوں کے درمیان مکالمہ اور امن تجویز زیر بحث ہوگی جس کو خلیج تعاون کونسل نے پیش کیا۔

(جاری ہے)

یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ حوثیوں کے خلاف یمن میں عربی ملکوں کے زمینی آپریشن کی ضرورت ہے تاکہ حوثیوں اور سابق صدر صالح کے مظالم کا خاتمہ کیا جا سکے۔یمن کے صدر کے مشیر یاسین مکاوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاض کی کانفرنس کی اہمیت صرف بات چیت میں نہیں بلکہ حقیقی فیصلے کرنے میں ہے اور اسی مقصد کے لئے کانفرنس بلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حوثیوں کے خلاف لڑائی کے لئے جدید ہتھیاروں کی ضرورت ہے، تاکہ حالات کا رخ موڑا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :