زلزلے کے بعد پاکستانی مدد ناقابل فراموش، نیپالی آرمی چیف
فہد شبیر اتوار 3 مئی 2015 16:28
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مئی۔2015ء) نیپال کے آرمی چیف جنرل گورو ایس جے بی رانا نے نیپال میں گزشتہ مہینے آنے والے زلزلے کے بعد پاکستان کی جانب سے زلزلہ زدگان کے لئے خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔ نیپال کے آرمی چیف نے اتوار کو نیپال میں پاکستان آرمی کی جانب سے قائم کیے گئے فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں مصروف پاکستانی اہلکاروں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر جنرل گورو نے پاکستان اور پاک فوج کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی تعریف کی اور کہا کہ کھٹمنڈو کے عوام پاکستان کو ہمیشہ یاد رکھیں گے کیونکہ پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز ہر وقت ان کی مدد کے لیے موجود رہے جب کہ ادویات بھی بڑی کھیپ مہیا کی گئی۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے کھٹمنڈو کے علاقے بخت پور میں لگایا گیا کیمپ زلزلے سے متاثر افراد کے لیے طبی امداد کا اہم ذریعہ ہے جب کہ پاکستان آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.