Live Updates

پی ٹی آئی ملک وقوم کو مایوسیوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے  فوزیہ قصوری

موجودہ حکمرانوں نے عوام کو دہشت گردی مہنگائی ، بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا  وفد سے گفتگو

اتوار 3 مئی 2015 16:49

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وہ واحدجماعت ہے جوملک وقوم کو مایوسیوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، عوام نیا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں پی ٹی آئی کی خواتین نئی جدوجہدکے لئے کمربستہ ہوجائیں، موجودہ حکمرانوں نے عوام کو دہشت گردی مہنگائی ، بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ، کشمیر ی عوام نے میرپور الیکشن میں زرداری نواز مفایمتی سیاست کو منوں مٹی تلے دفن کر دیا ، آزادکشمیر کے آمدہ الیکشن میں پی ٹی آئی قانون ساز اسمبلی میں اکثریت حاصل کر کے حکومت بنائے گی ۔

پاکستانی کشمیری قوم کا ضمیر زندہ ہے، ملک کو لٹیروں سے چنگل سے نجات دلانے کیلئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی آزادکشمیر کی رہنما راحیلہ خان کی قیادت میں ملنے والے خواتین کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ فوزیہ قصوری نے کہا کہ آزادکشمیر میں انتخابات سر پر آ چکے ہیں اور اس ضمن میں خواتین کو بھی بھر پور انداز میں اپنا کردار ادا کرنیکی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وہ آزادکشمیر کے گاؤں گاؤں جا کر خواتین کو عمران کے سیاسی فلسفے سے آگاہ کرین گے، فوزیہ قصوری نے کہا کہ عوامی انقلاب کا سورج طلوع ہونے کو ہے، نئی نسل عمران خان کی قیادت میں انقلاب لانے کی مکمل تیاری کر چکی ہے، یہ انقلاب جمہوری ہو گا اور اس میں خواتین بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔

انہوں نے کہا اب لوٹ کھسوٹ اور باری کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راحیلہ خان نے کہا فوزیہ قصوری کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی یوتھ فوزیہ قصوری کو مدر آف پی ٹی آئی کہتی ہے، میں آپ کو مادر ملت کہتی ہوں کیوں کہ آپ کسی ایک طبقے کے لئے نہیں پورے پاکستان کے لئے کام کر رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں محترمہ فوزیہ قصوری کی شخصیت کا حرف حرف بے حد محنت سے عبارت ہے انہوں نے اپنی پر آسائش زندگی کو چھوڑ کر اپنے وطن کے غریب عوام میں ایک شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

ہم امید کرتے ہیں کہ انہوں نے جس طرح پاکستان کی خواتین اور نئی نسل میں بیداری کی ایک ایسی شمع روشن کی جس کی لوح سے آج پاکستان سر زمین روشن نظر آرہی ہے، ایسا ہی وہ عمل وہ آزادکشمیر میں کرینگی ، جس سے پی ٹی آئی آزادکشمیر کو خواتین میں منظم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرمیں خواندگی شرح پاکستان کی نسبت بہت زیادہ ہے اور یہاں مد مقابل خواہ مرد ہوں یا خواتین بچے بوڑھے ہوں یا مخالف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سبھی بات خوش اسلوبی سے سنتے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ کشمیر ی عوام بالخصوص خواتین فوزیہ قصوری کے خوبصورت انداز سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے ، انہوں نے کہا پاکستان میں پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں کی محنت ضرور رنگ لاے گی، یہاں اس سرزمین میں بھی پھول مہکیں گے اور کومپلیں پھوٹیں گی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات