دادو ،بجلی کی تار باراتیوں کی بس پر گرنے سے 10 باراتی جاں بحق، 25 زخمی

بجلی کی تار گرنے کے بعد بس میں،آگ لگ گئی جس سے متعدد باراتی جھلس گئے ، زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل

اتوار 3 مئی 2015 17:36

دادو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) دادو کے علاقے خیرپور ناتھن شاہ میں بجلی کی تار باراتیوں کی بس پر گرنے سے 10 باراتی جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز خیرپور ناتھن شاہ میں لنک روڈ کے مقام پر بجلی کی ہائی ٹینشن تار باراتیوں کی بس پر گرنے سے 10 باراتی جاں بحق اور 25 باراتی زخمی ہو گئے ہیں بجلی کی تار گرنے کے بعد بس میں کرنٹ کے بعد آگ لگ گئی جس سے متعدد باراتی جھلس گئے ۔

واقع کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امدداد دینے کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہے اور تمام افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جن کا علاج جاری ہے جبکہ آگ سے جھلس جانے کے باعث مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :