اداکارہ کنگنا رناوت کو فلم ”کوئین“ میں بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ حاصل کرلیا

پیر 4 مئی 2015 11:24

اداکارہ کنگنا رناوت کو فلم ”کوئین“ میں بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) خوبصورت اداوٴں والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو فلم ”کوئین“ میں بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

نیشنل ایوارڈ کی تقریب دارالحکومت نئی دہلی میں ہوئی جہاں بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے کنگنا رناوت کو نیشنل ایوارڈ دیا۔ فلم کوئین کی کہانی ایک ایسی حسینہ کی ہے جو آسمان سے اونچا اڑنے کے خواب دیکھتی ہے۔ فلم کی عکس بندی بھارت کے علاوہ امریکا اور دوسرے یورپی ملکوں میں بھی کی گئی تھی۔ کنگنا اس سے قبل فلم فیشن میں بہترین معاون اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :