انڈین پریمئر لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائیگاممبئی انڈینز کا مقابلہ دہلی ڈیئر ڈیولز سے ہوگا

پیر 4 مئی 2015 12:04

انڈین پریمئر لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائیگاممبئی انڈینز کا مقابلہ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں منگل کو ممبئی انڈینز کا مقابلہ دہلی ڈیئر ڈیولز سے واینکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

رنگا رنگ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، کنگز الیون پنجاب، چنائی سپر کنگز، دہلی ڈیئر ڈیولز، ممبئی انڈینز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں مصروف ہے ۔

ساتویں ایڈیشن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کنگز الیون پنجاب کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 47 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 60 میچز کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 24 مئی کو ہوگا-

متعلقہ عنوان :