کراچی : سندھ اسمبلی میں متحدہ کے قائد الطاف حسین کے خلاف قرارداد پیش نہ کرنے پر اپوزیشن کا واک آوٹ، قرار داد اسمبلی کے باہر پیش کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 مئی 2015 12:15

کراچی : سندھ اسمبلی میں متحدہ کے قائد الطاف حسین کے خلاف قرارداد پیش ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 مئی 2015 ء) : سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدرات ہوا، اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران فنکشنل لیگ نے الطاف حسین کے خلاف قرارداد لانے کا مطالبہ کیا. تاہم قرارداد پیش نہ کرنے پر ن لیگ، فنکشنل لیگ اور تحریک انصاف کے اراکین نے اسمبی سے واک آؤٹ کیا جبکہ شہر یار مہر نے علامتی قرارداد اسمبلی کے باہر پیش کر دی.

(جاری ہے)

شہریار مہر کا کہنا تھا کہ الطاف حسین ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، جبکہ الطاف حسین کے خلاف قرار داد میں ن لیگ اور تحریک انصاف بھی ہمارے ساتھ ہیں. ان کا کہنا تھاا کہ پاک فوج پر الطاف حسین کی جانب سے کی گئی تنقید کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت کو جب بھی کوئی تحریک لانا ہوتی ہے وہ لے آتی ہے. جبکہ سندھ اسمبلی میں نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت اس معاملے پر قرار داد لانا ہی نہیں چاہتی جبکہ لیاقت جتوئی نے بھی قرار داد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین سندھ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں جو ہم کبھی بھی نہیں ہو نے دیں گے.