قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ، شعیب ملک لاہور لائنز کی نمائندگی کریں گے

پیر 4 مئی 2015 12:34

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ، شعیب ملک لاہور لائنز کی نمائندگی کریں گے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4مئی۔2015ء) سیالکوٹ ریجن کی جانب سے نظر انداز کئے جانے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اب مہمان کھلاڑی کے طور پر سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں لاہور لائنز کی نمائندگی کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سپر 8 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا انعقاد رواں ماہ کرنا چاہتا ہے اور اس ٹورنامنٹ میں نامور کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے ۔ شعیب ملک نے سیالکوٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلسل 28 کامیابیوں کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے انہیں مہمان کھلاڑی کے طور پر کھلانے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے جس کے بعد تجربہ کار آل رائونڈر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میںٹورنامنٹ کیلئے پریکٹس کا بھی آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :