مقابلے سے تین ہفتے قبل ٹریننگ کے دوران زخمی ہوگیا تھا ، مینی پیکیاؤ

پیر 4 مئی 2015 12:46

مقابلے سے تین ہفتے قبل ٹریننگ کے دوران زخمی ہوگیا تھا ، مینی پیکیاؤ

لاس ویگاس () مینی پیکیاؤ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا کندھا تین ہفتے قبل ٹریننگ کے دوران زخمی ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ دستبرداری پر بھی غور کررہے تھے۔ مینی پیکیاؤ کے مطابق نیواڈا کے اسٹیٹ ایتھلیٹک کمیشن کو بھی مطلع کیا گیا تھا اور درد کش انجیکشن کی بھی درخواست کی تھی تاہم اسے کمیشن نے رد کردیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کمیشن نے کہا ہے کہ لڑائی سے قبل شام ساڑھے چھ بجے تک کسی انجکشن کو ان سے طلب نہیں کیا گیا اور نہ ہی وزن کئے جانے تک انہیں کسی مسئلے کی اطلاع دی گئی ۔ عین لڑائی سے قبل انجکشن طلب کیا گیا تھا جس پر اسے دینے سے انکار کیا گیا۔ پکیائو کا کہنا ہے کہ تیسرے رائونڈ میں انہیں درد شروع ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :