ہے کوئی ڈرائیور تو سامنے آئے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 4 مئی 2015 12:52

ہے کوئی ڈرائیور  تو سامنے آئے

جاپان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی2015ء)اس جگہ آ کر اچھے اچھوں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔ جیسا بھی ماہر ڈرائیو ہو وہ بھی یہاں پہنچ کوچوکس ہو جاتا ہے۔ ایشیما اوہاشی برج دنیا میں اپنی نوعیت کا تیسرا جبکہ جاپان میں پہلا بڑا پل ہے۔ اس پل کو ایک پہاڑی کی طرح بنایا گیا ہے، یہ ایک دم اتنا بلند ہوتا اور اترتا ہے جیسے پہاڑ ہو ۔ اس پل کو اس طرح بنانےکامقصد یہ ہے کہ اس کے نیچے سے بحری جہاز گذر سکیں۔

(جاری ہے)

کنکریٹ سے بنے اس پل کو ناکاؤمی جھیل پر بنایا گیا ہے ۔ یہ پل ماٹسو اور ساکائیمیناٹو کے شہروں کو ملاتا ہے۔یہ دو رویہ پل 1.7 کلو میٹر یا ایک میل سے کچھ ہی بڑا ہے۔ اس پل کی چوڑائی 11.4 میٹر ہے۔اس پل کے دونوں جانب بہت زیادہ ڈھلوان ہے۔دیکھنے پر ایسا لگتا ہے جیسے رولر کوسٹر کا ٹریک ہو۔ اس پل کو ابھی ایک گاڑی کے اشتہار میں بھی فلمایا گیا ہے۔ اشتہار میں گاڑی کی پائیداری چیک کرنے کےلیے اس پل کا انتخاب کیا گیاہے۔