گلوکار بننے کیلئے عشق اورلگن کا ہونا ضروری ہے ‘ سارا رضا خان

پیر 4 مئی 2015 13:41

گلوکار بننے کیلئے عشق اورلگن کا ہونا ضروری ہے ‘ سارا رضا خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) گلوکارہ سارارضا خان نے کہاہے کہ الحمرا آرٹس کو نسل سے گلوکاری کی بنیادی تربیت حاصل کرنے پر فخر محسوس کرتی ہوں ،پنجاب آرٹس کونسل اور الحمرا نے فن اور فنکار کو زندہ رکھنے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے گلوکاروں کو چاہیے کہ وہ میوزک کی بنیادی تربیت حاصل کرنے کے بعد گلوکاری کے میدان میں قسمت آزمائی کریں تاکہ کامیابی سے ہمکنا رہوسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ سفارش ایک مرتبہ کام آتی ہے مگر انسان کی صلاحیت اس کو ہر جگہ ممتاز بنا دیتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں سارا رضا خان نے کہا کہ گلوکار بننے کیلئے عشق اورلگن کا ہونا ضروری ہے ۔