پولیس مزاحمت پر یا تومیراجنازہ اٹھے گا یا پولیس اپنے ایس ایس پی کا جنازہ اٹھائی گی، عزت دار شخص ہوں ، قانون کا احترام کرتاہوں، کرپٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتار نہیں ہوں گا،سندھ کے سابق وزیرداخلہ ڈاکٹرذوالفقارمرزا کا چیلنج

پیر 4 مئی 2015 14:26

پولیس مزاحمت پر یا تومیراجنازہ اٹھے گا یا پولیس اپنے ایس ایس پی کا جنازہ ..

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) سندھ کے سابق وزیرداخلہ ڈاکٹرذوالفقارمرزا نے چیلنج کیاہے کہ وہ اپنے گھر میں ہیں، پولیس گرفتار کرسکتی ہے تو کرلے، لیکن کرپٹ پولیس کو گرفتاری نہیں دوں گا۔بدین میں سابق وزار داخلہ نے حامیوں کے ساتھ تھانے آئے اور تلخ کلامی کے ساتھ توڑپھوڑ کی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد انکے خلاف مقامی تھانہ میں مقدمے کا اندارج کردیا گیا۔ ذولفقار مرزا نے میڈیا سے گفتگو میں دو ٹوک کہا کہ پولیس مزاہمت پر یا تو انکا جنازہ اٹھے گا یا پولیس اپنے ایس ایس پی کا جنازہ اٹھائی گی۔ انھوں کہا کہ عزت دار شخص ہوں ، قانون کا احترام کرتاہوں، کرپٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتار نہیں ہوں گا۔اس سے قبل آبائی علاقے بدین سے انکے متعدد ساتھیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔