کیٹ میڈلٹن کے ہاں بچی کی پیدائش کو مشکوک قرار دے دیا گیا
پیر 4 مئی 2015 14:36
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی2015ء) برطانیہ میں کیٹ مڈلٹن کے ہاں بچی کی پیدائش کو روسیوں نے جھوٹ قرار دے دیا ۔ روسی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کیلئے بچی کو جنم کسی اور خاتون نے دیا ۔ برطانیہ میں ننھی شہزادی کی آمد پر روس میں نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔
(جاری ہے)
روسی میڈیا نے شہزادی کی پیدائش کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ہسپتال سے باہر آنے پر کیٹ میڈلٹن بہت ہشاش بشاش اور خوبصورت نظر آرہی تھیں جبکہ بچے کی پیدائش کے بعد ایسا نظر آنا ناممکن ہوتا ہے ۔
بعض اخبارات کے مطابق شاہی خاندان کیلئے کسی اور خاتون نے بچی کو جنم دیا ہے جسے ابھی راز رکھا جا رہا ہے ۔ بعض لوگوں نے ننھی شہزادی کی پیدائش پریقین تو کیا تاہم ان کے مطابق بچی کی پیدائش کچھ دن قبل ہوئی ہے جسے اب منظر عام پر لایا گیا ہے کیونکہ بچے کے پیدائش کے فورا بعد کسی بھی خاتون کیلئے اتنی جلدی چلنا ممکن نہیں ہوتا ۔ روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ جن خواتین کے ہاں کبھی بچے کی پیدائش نہیں ہوئی صرف وہ ایسی جھوٹی کہانی پر یقین کرسکتی ہیں ۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.