انگلینڈ کی بری پرفارمنس سے پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی
پیر 4 مئی 2015 15:06
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4مئی۔2015ء) بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین کارکردگی اور میچ ڈرا کرنے کے باوجود پاکستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئی ہے ۔ پاکستان کی اس ترقی کی وجہ پاکستان کی اپنی کارکردگی نہیں بلکہ دراصل یہ انگلش کرکٹ ٹیم کی مرہون منت ہے جو ایک درجہ تنزلی کے بعد آئی سی سی کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر آ گئی ہے ۔
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کے ساتھ سیریز 1-1 سے برابر رہی اور اسے ہار کا خمیازہ آئی سی سی رینکنگ میں تنزلی کی صورت میں بھگتنا پڑا ۔ انگلینڈ کو تیسرے نمبر پر برقرار رہنے کے لیے سیریزمیں لازمی فتح درکار تھی لیکن انہیں ڈرا پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔(جاری ہے)
انگلینڈ کی ہار سے انکی تو تنزلی ہوئی لیکن اس کا فائدہ پاکستان کو پہنچا جو درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آ گئی ہے تاہم اگر بنگلہ دیش کے خلاف سیریز ہارنے یا ڈرا ہونے کی صورت میں پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں تنزلی ہو جائے گی ۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ 124 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے پاکستان 103 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، انگلینڈ 102 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، نیوزی لینڈ 99 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، سری لنکا 96 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، انڈیا 95 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، ویسٹ انڈیز 79 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں جبکہ بنگلہ دیش اور زمبابوے بالترتیب نویں اور دسویں درجے پر موجود ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.