اداکار فواد خان نے بالی ووڈ میں نئی فلم ”مائی پنجابی نکاح “سائن کرلی

پیر 4 مئی 2015 15:17

اداکار فواد خان نے بالی ووڈ میں نئی فلم ”مائی پنجابی نکاح “سائن کرلی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنا بالی ووڈ میں کامیابی کاسفر جاری رکھتے ہوئے ہدایت کارسہیل خان کی فلم”مائی پنجابی نکاح”سائن کر لی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے بھائی سہِیل خان نے انہیں اپنی اگلی فلم “مائی پنجابی نکاح” میں سائن کر لیا ہے۔ فلم شوٹنگ 2005ء میں ہونا تھی، اور مرکزی کرداروں کے لیے سلمان خان اور کرینہ کپور کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن فلم کی عکس بندی شروع نہ ہو سکی تھی اور اب اس فلم کا قرعہ فواد خان کے نام نکل آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :