خواجہ سعد رفیق نا اہل قرار، ووٹنگ میں دھاندلی پائی گئی، ایک ایک ووٹر نے چھ، چھ بار انگوٹھا لگایا، الیکشن ٹربیونل؛ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، سعد رفیق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 مئی 2015 15:27

خواجہ سعد رفیق نا اہل قرار، ووٹنگ میں دھاندلی پائی گئی، ایک ایک ووٹر ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 مئی 2015 ء) : الیکشن ٹربیونل نے این اے 125 میں ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 60 دنوں میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے. ٹربیونل کا کہنا ہے کہ پولنگ میں دھاندلی ہوئی.

(جاری ہے)

ووٹوں پر ایک ایک ووٹر نے 6،6 مرتبہ انگوٹھے لگائے ہوئے تھے جس کے باعث انتخابات کالعدم قرار دئے گئے. انتخابات کالعدم قرار دئے جانے کے بعد خواجہ سعد رفیق کے پاس نہ تو وزارت رہی اور نہ ہی وہ اسمبلی کے رکن رہے. جبکہ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے.