بھارتی خفیہ ادارے را نے پاکستان میں بدامنی پھیلا رکھی ہے،علامہ اورنگزیب فاروقی

پیر 4 مئی 2015 15:57

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے گوٹھ ابراہیم شاہ میں معراج مصطفی ﷺ و عظمت امیر معاویہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین خفیہ ادارے را نے پاکستان میں بدامنی پھیلا رکھی ہے کراچی اور بلوچستان میں لگی لسانیت کی آگ کے پیچھے را ہی کا ہاتھ کار فرما ہے ایسے میں کسی قومی رہنما کی طرف سے را سے مدد کی درخواست کرنا 2015کا سب سے سنگین جرم ہے اگر ایسا بیان کسی مذہبی رہنما کی طرف سے دیا جاتا تو پاکستان میں اب تک اسے غدار قرار دے کر اس کے ماننے والوں کے گرد زمین تنگ کرد ی جاتی لیکن سیاسی رہنما کی طرف سے ایسے بیان کے آنے کے بعد اب تک سرکاری مشینری حرکت میں نہیں آئی ہے پاک فوج سرحدوں کا بھی دفاع کر رہی ہے اور پاک فوج اپنے پر لگے الزامات کا بھی خود جواب دے رہی ہے جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ ہماری حکومت کو پاک فوج کی ساکھ سے کوئی سروکار نہیں محض نمائشی معافی اور ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کرنے سے یہ داغ دھلنے والانہیں اس کی درست سمت میں تحقیقات کی جائیں را سے مدد مانگنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کی توجہ تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے پاک فوج حرمین کے تحفظ کے لئے سعودی عرب روانہ کی جائے حرمین کے تحفظ کے لئے بیداری مہم چلا رہے ہیں قوم کو بیدار کردیا جن خدشات کا اظہار کر رہے تھے آج وہ حقیقت بن کر سامنے آچکے ہیں حج فارم میں ایک مخصوص طبقے کی شناخت کے لئے دیا گیا خانہ ہمارے مئوقف کی تائید ہے حرمین پر حملے کے خواب دیکھنے والے باز آجائیں اہلسنت ابابیل بیدار ہوچکے ہیں حرمین کے تقدس کا ہر صورت تحفظ کریں گے اس موقع پر علامہ تاج محمد حنفی ، مولانا عبداللہ سندھی ، مولانا عمران فتح ، مولانا اصغر تھیبو، مولانا کاشف حنفی ، مفتی کریم اللہ انقلابی ، مولانا یونس کمبوہ ،مولانا سید ابراہیم شاہ ، حاجی شاہنواز عمرانی ، حاجی جعفر ساند ودیگر علاقے کے معززین نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :