صوابی پولیس کی کالو ڈھیر میں کارروائی، مٹھائی کے ڈبے میں سعودی عرب ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گرفتار

پیر 4 مئی 2015 16:17

صوابی پولیس کی کالو ڈھیر میں کارروائی، مٹھائی کے ڈبے میں سعودی عرب ..

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) کالو خان ضلع صوابی کی پولیس نے علاقہ کالوڈھیر میں مٹھائی کے ڈبے میں سعودی عرب کو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک ملزم عبدللہ کو گرفتارکر لیا۔ اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی سجاد خان نے اخباری کانفرنس میں بتایا کہ ہیروئن ،کلاشنکوف اور دیگر منشیات کی روک تھام کیلئے صوابی بھر میں کونے کونے تک کوشش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کالوخان علاقہ کالوڈھیرمیں مٹھائی کے ڈبے میں ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کوشش ناکام بناکر تھانہ کالوخان پولیس نے آدھاکلوگرام ہیروئن، ایک عدد کلاشنکوف اور دو میگزین کے ساتھ درجنوں کارتوس سمیت برآمد کرکے ملزم عبداللہ کو گرفتار کرلیا انہوں نے بتایا کہ ملزم عبدللہ ولد اعظم سکنہ کالوڈھیر نے ہمسائے کو گفٹ کے طور اپنے باپ کو لے جانے پرمٹھائی کے ڈبہ میں آدھا کلوگرام ہیروئن رکھ دیا، جس کی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ کالوخان مشتاق خان و دیگر پولیس نفری نے بھر وقت کاروائی پر ملزم عبداللہ فرار کرنے کی کوشش ناکام بناکر کلاشنکوف ،و کارتوس ، دو ساتھیوں سمیت مو قع پر گرفتار کر لیا گیا ،پڑوسی مصیبت کی جال سے بچ گئے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی سجاد خان نے بتایا کہ ملزم کے بارے میں مزید تفتیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :