الطاف حسین کیخلاف مذمتی قرارداد کی حمایت کی ،آئندہ بھی کریں گے،لیاقت علی جتوئی
پاکستان پوری قوم نے مل کر بنایا ،ہمیں کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جو قوموں کے درمیان خدشات پیدا کرے ہم نے اس قرارداد میں سندھ توڑنے کے بیانات کی مذمت کی تھی مگر پیپلزپارٹی نے ساتھ نہیں دیا،سابق وزیراعلیٰ سندھ کی میڈیا سے گفتگو
پیر 4 مئی 2015 17:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا ہے کہ پاکستان پوری قوم نے مل کر بنایا ہے ۔ہمیں کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جو قوموں کے درمیان خدشات پیدا کریں ۔الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے ۔ذوالفقار مرزا کے الزامات سنجیدہ ہیں ۔عدالتی کمیشن قائم کیا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے پہلے اور بعد میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے فوج کے حوالے سے غلط زبان استعمال کی ہے جو قابل مذمت ہے ۔پاکستان کسی فرد واحد نے نہیں ہم سب نے مل کر بنایا ہے اور ہمیں خلیج اور تفریق پیدا کرنے والی باتوں سے گریز کرنا چاہیے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما ذوالفقار مرزا کے الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں ۔
ان کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔جے آئی ٹی اور جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے الطاف حسین کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی ۔لیکن حکومت اور ایم کیو ایم نے باہمی رضامندی سے قرارداد پیش کرنے نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس قرارداد میں سندھ توڑنے کے بیانات کی بھی مذمت کی تھی لیکن اس ایشو پر پیپلزپارٹی کے لوگوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا ۔اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے ان ارکان سے میں پوچھتا ہوں جو دعویٰ تو سندھ کی تقسیم کو قبول نہ کرنے کا کرتے ہیں وہ اس قرارداد پر خاموش کیوں رہے اور ہمارا ساتھ کیوں نہیں دیا ۔ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.