غلیظ کام کے لیےمجبور کرنے پر ماں اور بیٹی کو 5 سال قید

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 4 مئی 2015 19:18

غلیظ کام کے لیےمجبور کرنے پر ماں اور بیٹی کو 5 سال قید

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4مئی۔2015ء)عدالت نے تاجکستان سے تعلق رکھنے والی ماں اور بیٹی کو انسانی سمگلنگ اور جسم فروشی کے لیے مجبور کرنے کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ حکام کے مطابق تاجکستان سے تعلق رکھنے والی ماں اور بیٹی ، تاجکستان سے دو جوان لڑکیوں کو لے کر دوبئی آئیں۔

(جاری ہے)

دونوں ماں بیٹی نے تاجکستان میں اپنے جاننے والی لڑکیوں کو جھانسا دیا کہ وہ انہیں سیاحتی ویزے پر دوبئی لے جا سکتی ہیں، جس کےبعد ان کا وہاں کے کالج میں داخلہ کرا دیا جائے گاور ریسٹورنٹ میں نوکری دلا دی جائے گی۔

یہ وعدے کر کے دونوں ماں بیٹی پچھلے سال دو لڑکیوں کو لے کر دوبئی آئیں اور دونوں کو دو ماہ تک اپنے اپارٹمنٹ میں رکھا۔ دونوں لڑکیوں نے بتایا کہ ماں اور بیٹی انہیں ان کی خواہش کے برخلاف جسم فروشی پر مجبور کرتی رہیں۔ وہ ان لڑکیوں کو لے کر کئی نائٹ کلبوں اور مختلف اپارٹمنٹس میں گئی۔ بالاآخر ان میں سے ایک لڑکی کسی نہ کسی طرح پولیس کو اپنے اغوا اور فلیٹ کا ایڈریس بتانے میں کامیاب ہو گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سزا کے بعد دونوں ماں اور بیٹی کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔