انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت11 مئی تک ملتوی کر دی

پیر 4 مئی 2015 20:03

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت11 مئی تک ملتوی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت11 مئی تک ملتوی کر دی۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی جہاں ملزمان عرفان عرف لمبا ،راشد ٹیلر اور کلیم کو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم عرفان عرف لمبا اور کلیم کے متعلق چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو تنبیہ کی کہ آئندہ سماعت پر ملزم عرفان کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے مزید سماعت گیارہ مئی تک ملتوی کر دی۔ زہرہ شاہد کو گھر میں داخل ہوتے وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :