Live Updates

تحریک انصاف کے بعد مہاجرقومی موومنٹ نے بھی اپنے گواہوں کی فہرست جوڈیشل کمیشن میں جمع کرادی

پیپلزپارٹی نے بھی جوڈیشل کمیشن میں جمع کرانے کیلئے گواہان کی فہرست تیارکرلی

پیر 4 مئی 2015 20:37

تحریک انصاف کے بعد مہاجرقومی موومنٹ نے بھی اپنے گواہوں کی فہرست جوڈیشل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے بعد مہاجرقومی موومنٹ نے بھی اپنے گواہوں کی فہرست جوڈیشل کمیشن میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

2013کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ جوڈیشل کمیشن میں طلبی کیلئے مہاجر قومی موومنٹ نے بھی اپنے گواہوں کی فہرست جمع کرا دی ہے، گواہوں میں اس وقت کے قائم مقام وزیراعلیٰ جسٹس زاہد قربان علی ریٹائرڈ،اس وقت کے سیکرٹری اورچیف الیکشن کمشنرایس ایم طارق قادری،ایس ایس پی ساؤتھ ناصرآفتاب، ایس ایس پی عرفان بھٹو اور اس وقت کے لانڈھی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اواے ڈی چودھری بھی شامل ہیں،دوسری جانب پیپلزپارٹی نے بھی جوڈیشل کمیشن میں جمع کرانے کیلئے گواہان کی فہرست تیارکرلی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :