ٹنڈوالہیار، بھائی نے بھائی کو گولی مار کر قتل کر دیا

پیر 4 مئی 2015 20:59

ٹنڈوالہیار ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) بھائی نے بھائی کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب سریوال اسٹاپ پر موجود حیدر سریوال گوٹھ میں گذشتہ شب عرفان سریوال نامی شخص نے اپنے بڑے بھائی کو سوتے ہوئے گولی مار کر قتل کردیا ۔قتل ہونے والا تعلقہ چمبڑ کے قریب پیٹرول پمپ پر منیجر کے فرائض سر انجام دیتے تھے ۔مرحوم اشتیاق سریوال کا چھوٹا بھائی عرفان سریوال نے گذشتہ شب سوتے ہوئے بھائی پر فائرنگ شروع کردی ۔

(جاری ہے)

اور گولی کے لگنے سے ااشتیاق سریوال موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔بتایا جاتا ہے کہ عرفان کا ذہنی توازن صحیح نہیں تھا اور گھریلو پریشانیوں کے باعث یہ قدم اٹھایا۔بعدازاں مرحوم کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال ٹنڈوالہیار لایا گیا جہاں پر لاش کا پوسٹ مارٹم کے لاش کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا بعدازاں مذکورہ شخص کو ان کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔جبکہ آخری اطلاع موصول ہونے تک پولیس نے جوابدار کو حراست میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :