ٹنڈوالہیار، 15سالہ نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک

پیر 4 مئی 2015 20:59

ٹنڈوالہیار ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) 15سالہ نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کے باعث خواجہ اسٹاپ کے رہائشی 15سالہ پرکاش ولد مصری گوٹھ کے قریبی واٹر کور س میں نہانے کے لئے گئے جہاں پر 15سالہ نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا ۔

(جاری ہے)

جنہیں نکال کر سول اسپتال ٹنڈوالہیار لایا گیا جہاں پر ڈاکٹرنے نوجوان کی ہلاک ہونے کی تصدیق کی ۔جبکہ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والے نوجوان کا تعلق نگر پارکر سے تھا ۔ورثہ بغیر پوسٹ مارٹم کے لاش اپنے آبائی گاؤں لے گئے جہاں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :