جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس جاری

منگل 5 مئی 2015 10:53

جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس جاری

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور اور ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کے خلاف ضرب عضب ، خیبر ٹو کی کامیابیوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز بھی زیر بحث ہیں۔

متعلقہ عنوان :