سینٹرل جیل پشاور میں لوڈ شیڈنگ کے باعث درجنوں قیدی بیہوش،متعددکی حالت غیرہوگئی

منگل 5 مئی 2015 11:05

سینٹرل جیل پشاور میں لوڈ شیڈنگ کے باعث درجنوں قیدی بیہوش،متعددکی حالت ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) سینٹرل جیل پشاور میں ہر گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ کے باعث درجنوں قیدی بہوش ہوگئے جبکہ متعدد کی حالت غیر ہوگئی۔ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے سینٹرل جیل کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ۔

(جاری ہے)

جیل ذرائع کے مطابق اس وقت سینٹرل جیل پشاور میں 2 ہزار 97 قیدی ہیں جبکہ جیل میں 487 قیدیوں کی گنجائش ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاورہائی کورٹ نے سینٹرل جیل کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیا تاہم اس کے باوجود جیل میں ہر گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے جس کی وجہ سے گرمی میں قیدی بے حال ہوگئے جبکہ پانی کی قلت کے باعث بھی قیدیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :