عمران فاروق قتل: برطانیہ کااہم ملزم معظم علی کی حوالگی کے لئے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ

منگل 5 مئی 2015 11:51

عمران فاروق قتل: برطانیہ کااہم ملزم معظم علی کی حوالگی کے لئے انٹرپول ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) عمران فاروق قتل کیس کے اہم ملزم کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کے بعد برطانیہ نے معظم علی کی حوالگی کیلئے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔وزیرداخلہ چوہدری نثار پہلے ہی واضح کرچکے ہیں تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجے گی۔ تعاون دوطرفہ ہونا چاہیئے۔قتل لندن میں اہم ملزم پاکستان میں اسکاٹ لینڈیارڈ کی بے چینی بڑھنے لگی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے اہم ملزم معظم علی کی حوالگی کے لیے برطانیہ نے انٹرپول کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کرلیا۔عمران فاروق کے قاتلوں تک پہنچنے کیلئے اسکاٹ لینڈیارڈ معظم علی کے ریڈ وارنٹس کی درخواست کرے گا۔ذرائع سے خبر ملی ہے کہ برطانیہ کی جانب سے یہ درخواست انٹرپول سے کی جائے گی تاہم پاکستان اور برطانیہ میں تحویل مجرمان کا معاہدہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :