براڈ کاسٹر پر آئی سی سی کے تحفظات کے باعث پاکستان ، انگلینڈ دبئی سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا
منگل 5 مئی 2015 12:12
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مئی۔2015ء) آئی سی سی کے براڈ کاسٹر پر تحفظات کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان رواں سال کے آخر میں دبئی میں ہونے والی کرکٹ سیریز خطرات میں پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اکتوبر نومبر میں متوقع کرکٹ سیریز خطرات کا شکار ہو گئی کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سیریز کے آفیشل براڈ کاسٹر ٹین سپورٹس سے کرکٹ کی باغی تحریک سے مبینہ وابستگی کے بارے میں سوالات کے جواب طلب کر لیے ہیں اور چینل کی طرف سے تسلی بخش جواب ملنے پر ہی سیریز کے لیے مجوزہ تاریخوں کی منظوری دی جائے گی ۔
دراصل آئی سی سی بھارت کی متنازعہ کمپنی ایسل کی رجسٹرڈ کردہ کمپنیوں اور ویب سائٹس کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے اور ٹین سپورٹس جس کے پاس پانچ ممالک کی ہوم سیریز کے حقوق ہیں وہ ایسل کمپنی کے تحت کام کررہا ہے ۔(جاری ہے)
ایسل کمپنی کی شروع کردہ انڈین کرکٹ لیگ دو سیزن کے بعد 2009ء میں ختم ہوگئی تھی۔ ایسل کمپنی نے اگرچہ کرکٹ سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی تصدیق کی ہے مگر ٹین سپورٹس کے اپنے ساتھ شامل ہونے کی تردید کی ہے تاہم آئی سی سی نے اس بارے میں ٹین سپورٹس سے وضاحتیں طلب کرلی ہیں۔
یہ خبر ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب کہ انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ اور پی سی بی کے درمیان یو اے ای میں سیریز کے حوالے سے تفصیلات طے پاچکی ہیں تاہم دورے کی تاریخوں کو اس وقت تک حتمی شکل نہیں دی جاسکتی جب تک کہ دورہ کا آفیشل براڈ کاسٹر ٹین سپورٹس، ای سی بی کے سابق چیئرمین جائلز کلارک کی سربراہی میں قائم آئی سی سی کی تحقیقاتی کمیٹی کو مطمئن نہیں کر دیتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ صورتحال میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے یہ خبر خاصی پریشان کن ہے ۔ پی سی بی رواں سال بھارت اور انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کرکٹ سیریز کے انعقاد کے لئے کوشاں ہیں۔ مالی لحاظ سے بھی دونوں ملکوں کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز سے خاصا فائدہ متوقع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا تربیتی کیمپ زرو و شور سے جاری
-
دبٸی میں بارشیں، مصباح الحق اور کامران اکمل ایٸرپورٹ پر پھنس گئے
-
جاپان کے سابق نمبر ایک کینٹو موموٹا رواں ماہ کے آخری میں بین الاقوامی بیڈمنٹن کو خیر باد کہہ دیں گے
-
روہت شرما نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ ٹیسٹ سیریز کی حمایت کردی
-
پاک ، ویسٹ انڈیزون ڈے سیریز، ہیلی میتھیوزکی پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں ناقابل شکست سنچری
-
پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل قومی ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی زخمی ہوگیا
-
بابر اعظم سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر ’حیران‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.