آسکر بعض لوگوں کے لیے شہرت کا ڈھکوسلا ہے‘عرفان خان

منگل 5 مئی 2015 12:16

آسکر بعض لوگوں کے لیے شہرت کا ڈھکوسلا ہے‘عرفان خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء)بالی وڈ اداکار عرفان خان کہتے ہیں کہ بھارت سے آسکر کے لیے روانہ کی جانے والی فلموں کا انتخاب محض شہرت حاصل کرنے کا ڈھکوسلا ہے۔عرفان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ”پیکو“ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو آٹھ مئی کو ریلیز ہو رہی ہے۔ ممبئی میں مدھو پال سے خصوصی بات چیت کے دوران عرفان خان نے ”پیکو“ اور اپنے ہالی وڈ فلم پروجیکٹ کے بارے میں باتیں کیں۔

اداکار عرفان خان کہتے ہیں کہ اس فلم میں رومانس، مزاح اور جذبات تینوں بہت خوب ہیں۔ میں نے پہلی بار امیتابھ بچن، دیپکا پاڈوکون، موسمی چٹرجی، جوہی اور ڈائریکٹر شوجت سرکار کے ساتھ کام کیا اور ان کے ساتھ میرا تجربہ زبردست رہا۔عرفان کا کہنا ہے کہ وہ رومانوی اور مزاحیہ فلمیں بھی کرنا چاہتے ہیں-انھوں نے بتایاکہ میں ہمیشہ سنجیدہ ہی نہیں، بلکہ رومانوی اور مزاحیہ کردار بھی کرنا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

بس اچھے سکرپٹ کا انتظار تھا۔ مجھے جب ”پیکو‘ ‘کا سکرپٹ ملا تو میں اس میں اداکاری کے لیے تیار ہو گیا، کیونکہ اس میں رومانس اور مزاح دونوں ہیں۔ہالی وڈ فلموں میں اپنی جگہ بنانے والے عرفان خان بہت ہی جلد ہالی وڈ فلم’ ’جوراسک پارک 4“ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں وہ جوراسک پارک کے مالک کا کردار ادا کر رہے ہیں۔”جوراسک پارک“ سیریز کی چوتھی فلم کی شوٹنگ ہوائی میں شروع ہو گی۔ 2012 میں عرفان خان نے ”لائف آف پائی“ اور’ ’دا امیزنگ سپائڈر مین“ جیسی انتہائی کامیاب ہالی وڈ فلموں میں کردار ادا کیے۔عرفان خان نے ہالی وڈ کی کئی اہم فلموں میں کام کیا ہے-