ودیا بالن کو راج کمار کے تھپڑپڑ گئے

منگل 5 مئی 2015 12:30

ودیا بالن کو راج کمار کے تھپڑپڑ گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء)اداکاروں کو اپنی فلموں اور ڈراموں کو حقیقت کے قریب لے جانے کے لیے بعض اوقات انتہائی سخت مراحل سے بھی گزرنا پڑتا ہے اور ایسا ہی کچھ بولی وڈ کی نئی فلم”ہماری ادھوری کہانی“ کی شوٹنگ کے دوران بھی پیش آیا جب اداکارہ ودیا بالن کو حقیقت میں تھپڑ کھانا پڑے۔اس فلم میں ودیا بالن ایک گھریلو تشدد کا شکار خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ ان کے آن اسکرین شوہر کا کردار راج کمار راوٴ نبھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شوٹنگ کے دوران ایک سین میں ودیا بالن کو اپنے شوہر سے تھپڑ کھانا تھا مگر کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ راج کمار اپنی سینئر اداکارہ کو حقیقت میں تھپڑ ماریں گے۔اس سین کو تین مرتب فلمایا گیا اور تینوں مرتبہ فلم کے عملے کو ایسا ہی منظر دیکھنے کو ملا۔فلم کے ہدایت کار موہت سوری کے مطابق پہلی بار یہ سین کیے جانے پر وہ خود حیران رہ گئے لیکن جب انہوں نے ودیا کو اپنی اداکاری جاری رکھتے دیکھا تو اندازہ ہوا کہ دونوں اداکاروں نے سین کو بخوبی فلمانے کے لیے پہلے سے ایسا طے کرلیا تھا۔