ٹینس رینکنگ : اینڈریا پیٹکووچ پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئیں

منگل 5 مئی 2015 12:44

ٹینس رینکنگ : اینڈریا پیٹکووچ پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئیں

پیرس () خواتین ٹینس کی عالمی تنظیم ڈبلیو ٹی اے نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ۔ سرینا ولیمز بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئی ہیں۔ اینجلیک کیربر اور کیرولینا پلسکووا کی درجہ بندی میں بہتری جبکہ کارلا سواریز نوارو اور لوسی سفارووا کی تنزلی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرینا ولیمز 9981 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

رومانیہ کی سیمونا ہالیپ 7755 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، روس کی ماریہ شراپوا 7526 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا 6060 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی 4790 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ کینیڈا کی یوجینی بوکارڈ چھٹے ، سربیا کی اینا ایوانووچ ساتویں، روس کی ایکٹرینا مکارووا آٹھویں اور پولینڈ کی اگنیسکا رڈونسکا نویں نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ اور اینجلیک کیربر ایک، ایک درجہ بہتری کے ساتھ بالترتیب دسویں اور گیارہویں نمبر پر آگئی ہیں جبکہ پراگ اوپن کا ٹائٹل جیتنے والی جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے بھی ایک درجے ترقی کے ساتھ کیریئر بیسٹ 13 ویں پوزیشن پر جگہ بنائی۔ ا سپین کی کارلا سواریز نوارو دو درجے تنزلی کے ساتھ 12 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

مینز رینکنگ میں سوئس پلیئر راجر فیڈرر استنبول میں کیریئر کا 85واں ٹائٹل جیتنے کے باوجود بدستور دوسرے درجے پربرقرار ہیں جب کہ سربیا کے نوواک جوکووچ نے مسلسل 40 ہفتوں سے پہلی پوزیشن پر قبضہ کیا ہوا ہے ۔ برطانیہ کے اینڈی مرے کی تیسری اور سپین کے رافیل نڈال کی چوتھی پوزیشن کو بھی کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا۔ جاپان کے کائی نشیکوری دنیا کے 5ویں بہترین کھلاڑی برقرار ہیں ۔ کینیڈا کے مائیلوس رونیک چھٹے اور جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیخ 7ویں نمبر پر موجود ہیں۔ کروشیا کے مرین سلچ نے ٹاپ 10 پوزیشن پر قبضہ کیا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :