فلموں میں ڈیمانڈ کے مطابق بولڈ کردار اداکرنے میں کوئی ہرج نہیں ‘ ماتیرہ

منگل 5 مئی 2015 12:49

فلموں میں ڈیمانڈ کے مطابق بولڈ کردار اداکرنے میں کوئی ہرج نہیں ‘ ماتیرہ

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء )فلم اورٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل ماتیرہ نے کہا ہے کہ فلموں میں ڈیمانڈ کے مطابق بولڈ کردار اداکرنے میں کوئی ہرج نہیں ،سکرپٹ کے مطابق اداکار کوجو کردار دیا جاتا ہے وہ اپنی ذات کی نفی کر کے صرف اس کردار کو ادا کرتا ہے جبکہ اداکار کاذاتی زندگی میں اس کردارسے کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے سینماء گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش ہوتی ہے جس میں حد سے زیادہ بولڈ کردار دکھائے جاتے ہیں مگر ان پر کوئی اعتراض نہیں کرتا ۔

مگر جب بھی کوئی پاکستانی اداکار بھارتی فلموں میں کام کرے تو اس کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ ماتیرہ نے کہا کہ زمانہ بدل گیا ہے جدید ترین ٹیکنالوجی نے لوگوں کے ذہن بھی تبدیل کردئیے ہیں اگر ہم مثبت سوچ رکھیں گے تو ہمیں سب چیزیں اچھی نظر آئیں گی ۔بعض لوگوں کا کام تنقید کرنا ہوتا ہے ۔