انجری مسائل ، رامے آشور برٹش اوپن سے دستبردار

منگل 5 مئی 2015 13:02

انجری مسائل ، رامے آشور برٹش اوپن سے دستبردار

قاہرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مئی۔2015ء) مصرکے ورلڈ چیمپئن رامے آشور ٹخنے میں چوٹ کے باعث آئندہ ہفتے برطانوی شہر ہل میں ہونے والی برٹش اوپن سکواش چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ دنوں گھٹنے میں مسائل کے باعث چار ماہ کی غیر حاضری کے بعد مسابقتی مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔ وہ تین مرتبہ ورلڈ چیمپئن بن چکے ہیں جب کہ 2013ء میں انہوں نے برٹش اوپن اپنے نام کیا تھا ۔