Live Updates

مضبوط سیاسی خواتین،مریم نواز پہلے،ریحام خان دوسرے نمبر پر آ گئیں

منگل 5 مئی 2015 15:21

مضبوط سیاسی خواتین،مریم نواز پہلے،ریحام خان دوسرے نمبر پر آ گئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان کے سیاسی گھرانے کی مضبوط سیاسی خواتین میں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی چینی مہمانوں کی مہمان داری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گزشتہ دو ہفتوں میں سب سے زیادہ لائک کی جانے والی شخصیت کے طور پر سامنے آئیں۔

(جاری ہے)

اس بات کا انکشاف سوشل میڈیا پر سیاسی،مذہبی،سماجی شخصیات کی عوامی مقبولیت کی رینکنگ کرنے والی عالمی شہرت یافتہ ایجنسی میڈیا ڈور کی تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دلہن اور پاکستانیوں کی ”بھابھی “ کہلانا پسند کرنے والی ریحام خان کے حالیہ بیان”ٹرین پٹری سے اتر گئی“ پر اس ہفتے کی سب سے زیادہ لائک اور شیئر کی جانے والی خاتون کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

یاد رہے کہ مریم نواز شریف کوسیاسی اور بین الاقوامی امور جبکہ ریحام خان کو صحافتی اور شوبز حلقے کے شیئرنگ ووٹ سب سے زیادہ ملے ہیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات