پی سی بی کی نااہلی،مختصر فارمیٹ کے کپتان شاہد آفریدی سپر 8ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ان ایکشن نہیں ہوں گے
منگل 5 مئی 2015 16:06
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مئی۔2015ء) قومی ٹی ٹونٹی سپر 8 ٹورنامنٹ سے قبل ہی پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے ایک بری خبر سامنے آگئی ہے کیوں کہ سٹار آل راؤنڈ شاہد آفریدی نے ایونٹ کی تاریخ فائنل نہ ہونے کے باعث ملکی ایونٹ چھوڑ کر انگلینڈ میں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹار کھلاڑیو ں کی ملک میں موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 11مئی سے اقبال سٹیڈیم، فیصل آبادمیں سپر 8 ٹی ٹونٹی کروانے کا فیصلہ کیا تاہم بورڈ حکام تاحال تاریخ کا حتمی اعلان کرنے سے گریزاں ہیں۔
اس ایونٹ میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کراچی ڈولفنز کی کپتانی کے فرائض سر انجام دینے تھے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان نہ ہونے کے باعث اب ان کی ایونٹ میں شرکت کا امکان ختم ہوگیا ہے کیوں انہوں نے انگلش کاؤنٹی نارتھپٹن شائر سے ان کی ٹی ٹونٹی لیگ میں 6 میچز کھیلنے کا معاہدہ کر رکھا ہے اور مذکورہ ایونٹ 15مئی سے شروع ہو رہا ہے جس کے لیے آل راؤنڈر چند دنوں میں برطانیہ روانہ ہوجائیں گے۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی تاریخوں کے بارے میں بورڈ حکام کی جانب سے فیصلہ کرنے میں تاخیر سامنے آتی رہی ہے اور اسی وجہ سے اب اس ٹورنامنٹ میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.