الطاف حسین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

منگل 5 مئی 2015 16:13

الطاف حسین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی2015ء) حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کے فوج مخالف متنازع بیان پر قانونی کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سیکریٹری دفاع جنرل (ر) عالم خٹک نے قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں الطاف حسین کی جانب سے پاک فوج اور کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے خلاف بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

عالم خٹک کا کہنا تھا کہ "الطاف حسین کے بیان پر آئی ایس پی آر کا موقف ہی ہمارا موقف ہے"۔ واضح رہے کہ قائمہ کمیٹی کے رکن اسفندیا بھنڈارا نے اجلاس کے دوران اس معاملے کو اٹھایا تھا جبکہ کمیٹی کے چیئرمین نے ان کے موقف کی تائید کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے اپنے خطاب میں ہندوستان کی خفیہ ایجنسی 'را' سے مدد کرنے کی بات کی تھی جبکہ انھوں نے پاک فوج پر بھی تنقید کی تھی۔