پاکستان سے مشکوک باؤلنگ ایکشن کی کھیپ نکلنا شروع ہوگئی

سعید اجمل اور محمد حفیظ کے بعد خرم منظور کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

منگل 5 مئی 2015 16:29

پاکستان سے مشکوک باؤلنگ ایکشن کی کھیپ نکلنا شروع ہوگئی

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل اور محمد حفیظ کے بعد خرم منظور کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کی اے ٹیموں کے کھیلے گئے فرسٹ کلاس میچ میں فیلڈ اپمائرز نے خرم منظور کا بولنگ ایکشن مشکوک پایا، امپائرز نے خرم منظور کے مشکوک بولنگ ایکشن کی رپورٹ میچ ریفری کو بھی کی۔واضح رہے کہ خرم منظور ٹیسٹ اور ون ڈے میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن انہوں نے آج تک کسی انٹرنیشنل میچ میں بولنگ نہیں کروائی۔ سعید اجمل اور محمد حفیظ اپنے بولنگ ایکشن تبدیلی کے بعد آئی سی سی سے منظور کروا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :